اسٹاف رپورٹ
کراچی : حکومت سندھ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ باڈیز کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تمام لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں کی حیثیت 31 اگست سے ختم سمجھی جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام منتخب نمائندگان سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کردیں۔
سندھ بھر میں وقتی ایڈمنسٹریٹرز کو مقرر کرنے کے حوالے سے سیاسی اور حکومتی ہلکوں میں خوب گرما گرمی جاری ہے ۔