کراچی : سندھ حکومت نے سندھ کے بڑے اضلاع کو توڑ کر نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام اضلاع کی حدبندیاں کر کے نئے اضلاع بنانے کے حوالے سے تجویزیں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


کابینا کے اجلاس کے دوران میمبرز نے خیرپور کو دو حصوں میں کرنے کی تجویز، جبکہ سندھ کابینا نے کراچی میں کیاماڑی کو نیا ضلع بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے جس میں سائیٹ ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑیپور علاقے شامل ہونگے۔


اجلاس میں بتایا گیا کہ آبادی کے لحاظ سے سندھ کا سب سے بڑا ضلع ایسٹ ڈسٹرکٹ ہے، جبکہ کابینا میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ کراچی کے ڈسٹرکٹ سائوتھ کو ڈسٹرکٹ کراچی نام دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here