نت نئے ماڈلز والے اسمارٹ فونز کے دور میں بلیک بیری کمپنی نے ایک عرصے کے بعد کی بورڈ والے 5 جی اسمارٹ فون کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

بلیک بیری نے 2018 سے اب تک کوئی اسمارٹ فون لانچ نہیں کیا تاہم اب کمپنی نے جلد ہی نئے 5 جی اسمارٹ فون کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آنورڈ موبیلیٹی، فیکس کون سبسڈری ایف آئی ایچ موبائل کمپنیوں نے اعلان کیا کہ وہ تینوں اشتراک سے بلیک بیری 5 جی فون لانچ کریں گے جس میں کی بورڈ ہوگا۔

اس سے متعلق آنورڈ موبیلیٹی کمپنی کے سی ای او پیٹر فرینک لن کا کہنا تھا کہ بلیک بیری اسمارٹ فونز بات چیت، پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کے اعتبار سے بہترین جانے جاتے ہیں، کمپنی کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ 5 جی ڈیوائسز کو بلیک بیری کی واپسی کے ساتھ لایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق بلیک بیری کا نیا اسمارٹ فون آئندہ برس 2021 کے سہ ماہی تک مارکیٹ میں لانچ کردیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here