واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے اپنے تعلقات بحال کرے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرح سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے کیونکہ یہ اس کے مفاد میں ہوگا۔


صدر ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے ان کا مشترکہ دشمن ایران کمزور ہوگا لہٰذا یہ سعودی دفاع کے لیے بہتر ہوگا جب کہ اس سے فلسطینی عوام کو بھی مدد ملے گی۔


جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور اقتصادی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اسرائیل کے ساتھ تعلقات مشرقی وسطی کے ممالک میں مفاد میں ہیں اور کئی جی سی سی ممالک اس سلسلے میں بڑا بریک تھرو بھی چاہتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی طرح تعلقات قائم کرنا ایران کے لیے مشکلات پیدا کرکے اسے تقسیم کرے گا کیونکہ سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ایران ہے جس پر دہشت گرد گروپوں کی مدد کا الزام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here