فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم کو 41 ویں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔


مقبول ترین ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ایمی نے شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘فریڈم فائٹرز’ کو 41 ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایوارڈز برائے بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین کے لیے نامزد کیا ہے۔


شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کی کہانی 3 بہادر خواتین پر مبنی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی کا شکار، ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خاتون ہیں جو عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور ملک میں یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔


اس دستاویزی فلم کی ہدایات کار ماہین صادق ہیں جب کہ یہ فلم ایس او سی فلمز نے سینٹر فار انویسٹیگیٹو جرنلزم کے لیے پروڈیوس کی تھی جو ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ تھی۔


اس ڈاکیومنٹری سیریز میں ان 4 خواتین فلم سازوں کے کام کو پیش کیا گیا تھا جو خواتین کے بااختیار ہونے اور مواقع لینے سے متعلق فلمیں بناچکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here