کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد شہر کی بدترین صورتحال ہے، کے الیکٹرک کا دوسرا ہیڈکوارٹر گورنر ہائوس بن چکا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بھی معلوم ہو چکا ہے کہ کراچی میں ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہے، نیپرا کے حکم کے باوجود عوام کو کمپنسیشن نہیں دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے پوچھا گیا کہ بارشوں میں کرنٹ لگنے ہلاکتیں کیون ہوئیں، بارش کے باعث کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار الیکٹرک کیساتھ وفاقی حکومت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر باتیں نہیں کرنی چاہییے ، مصطفی کمال کے دور سے لیکر اب تک کے الیکٹرک کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیئے۔