سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز پر بنایا گیا فیچر ’ریلز‘ کامیاب آزمائش کے بعد اب دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف کر ادیا۔


ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ میں ٹک ٹاک پر عائد ہونے والی پابندی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے انسٹاگرام نے اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرایا۔


قبل ازیں ریلز نامی فیچر برازیل، جرمنی، فرانس اور بھارت میں آزمائش کیلئے متعارف کرایا گیا تھا جس کا تجربہ کامیاب رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here