اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالوررز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہونے کا اعزازحاصل کرلیا ہے۔


شوبزستاروں کی مقبولیت کااندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرانہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے، اور بات کی جائے انسٹا گرام کی تو پاکستان میں مقبولیت کا یہ اعزاز اداکارہ ایمن خان کے پاس ہے جن کے مداحوں کی تعداد 70 لاکھ ہوچکی ہے۔


انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایمن خان سے پہلے یہ اعزاز سپراسٹارماہرہ خان کے پاس تھا۔

تقریبا 3 ماہ قبل ایمن خان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزارتھی جبکہ ماہرہ اس گنتی میں 10 ہزار پیچھے تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here