اسٹاف رپورٹ

کراچی : رکن سندھ اسیمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ رین ایمرجنسی کے انچارج سے گذارش ہے گھر سے باہر نکلیں، سندھ حکومت کے پاس ابھی تک کوئی اہل وزیر موجود نہیں، اپنے ایک بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھاکہ جب کام کرنے کا وقت آتا ہے تو سندھ حکومت کی ڈرامی بازیاں شروع ہوجاتی ہیں،
آنسٹائن کی تھیوری والے ارسطو اپنی حکومت سے جواب طلب کرنے کی ہمت رکھتے ہیں؟

سندھ حکومت ایف ڈبلیو او کے کام پر سیاست چمکانے کا انتظار کررہی ہے، تھوڑی دیر بارش ہونے کے بعد شہر میں ٹریفک جام ہوچکا ہے، صفائی کے لیے عملہ موجود نہیں لوگ پریشانی کا شکار ہیں،
کراچی کے مسائل حل کرنا اب سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے نااہلیوں اور ناکامیوں میں سندھ کی عوام کو مزید نہیں رہنے دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here