اسٹاف رپورٹ

کراچی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جن سے وفاقی حکومت نہیں چلتی وہ سندھ کو کیا چلائیں گے۔ جن سے اپنی وزارت نہیں چلتی وہ صوبائی حکومت کیا چلائیں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اربوں روپے کا الزام نہیں لگایا۔

نیب نے اختیارات کا غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ نیب سے سوال ہے کہ ہمارے اختیارات تھے کیا۔ پی ایس او کے ایم ڈی تعیناتی غلط کا کیس ہے۔ ایم ڈی نے ملک کی تاریخ میں پی ایس او سب سے زیادہ فائدہ دیا۔ نیب سیاسی طور پر لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ آج کشمیریوں کا دن ہے ملک متحد ہونا چاہیے۔ پاکستان کی عوام تو متحد ہے لیکن حکومت نہیں ہے۔ بدنصیبی ہے کہ حکمران دوسرے ملک تو جاتے ہیں اسیمبلی میں نہیں آتے ہیں۔

کراچی پاکستان کا دل ہے، اس کے مسائل کا حل یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ آئین میں زمہ داریاں طئے ہو چکی ہیں۔ وفاقی حکومت یہاں آکر نالے صاف کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت یہاں آکر نالے صاف کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here