اسٹاف رپورٹر
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوءے کہا کہ آج کشمیریوں کی شناخت پر حملے کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ ایک سال قبل غاصب بھارت نے کشمیریوں کا تشخص چھینا اور ان کا جھنڈا اتارا۔دنیا کا طویل ترین کرفیو بھی کشمیریوں کو جھکا نہ سکا۔ بھارت کے حصے میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔ آزادی کی جدوجہد میں ہم کمشیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب جبر کی طویل رات ختم ہوگی اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا