پب جی پر پابندی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وجوہات پرمبنی تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اس فیصلےمیں واضح کیا گیا ہے کہ پب جی سےنوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ پابندی کا فیصلہ تمام فریقین کوسننے کےبعدکیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیم پر پابندی کا یکم جولائی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی اے کو تمام درخواستوں پر7 دن میں تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی اے نےاپنےفیصلےمیں کہا ہے کہ اتھارٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ پب جی کے تباہ کن اثرات ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیم پرعارضی پبندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا تھا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو وجوہات کیساتھ تفصیلی حکمنامہ جاری کرنےکا حکم دیا تھا۔