ساون کی پہلی بارش میونسپل انتظامیہ کے شہری ترقی کے دعوے بہا کر لے گئی. اے بی آریسر کی رپورٹ

یہ ٹھاٹھیں مارتا پانی, کوئی جھیل نہیں بلکہ تاریخی شہر عمرکوٹ کا منظرنامہ ہے. جہاں ساون کی پہلی بارش نے میونسپل انتظامیہ کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ عمرکوٹ میونسپل انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے نام پر دو بار این آئی ٹی کے ذریعے اسی کروڑ کے قریب رقوم خرچ کرنے کے دعوے کرتی ہے. لیکن گذشتہ روز ہونے والی ساون کی پہلی بارش کی باعث عمرکوٹ شہر کے اہم کاروباری علاقوں تھر بازار،شاہی بازار، روحل بس ٹرمینل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہے بس ٹرمنل پر انے اور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چراغ تلے اندھیرا کی طرح
انتظامیہ کے اپنے دفاتر کے سامنے پانی جمع ہے. جبکہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، مختیار کار کے دفاتر پر جمع پانی بھی نکالا نہیں جا سکا ہے. شھریوں نے شکوہ کیا کہ میونسپل انتظامیہ کے دعوں کے باوجود ڈرینیج سسٹم تباہ حال یے۔ اس وقت بارش کو چوبیس گھنٹے گذرنے کے باوجود بھی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

شھر کے رہاہئشی علائقوں میں گٹر نالے نہروں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ عمرکوٹ شہر کے کاروباری و رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو سخت دشواری کا سامنہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here