لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کی ٹاک ٹاک پر ویڈیو وائرل، ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

 پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا لیکن کانسٹیبل کی  ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد فوری خاتون کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

جبکہ برطرفی کے بعد وفا توقیر بھی غصے میں آگئیں اور الزام لگایا کہ محکمے نے ان پر ظلم کا پہاڑ توڑا ہے، ویڈیوز بنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here