اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر  بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عامرفاروق نے پب جی پر پابندی کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آن لائن گیم کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں پی ٹی اے  نے آن لائن گیم پب جی پر  پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اوربچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر جواب مانگا تھا لیکن انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے نے یکم جولائی کو  ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here