کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مویشی منڈی سپر ہائی وے کا دورہ کرکے وہاںکورونا سے متعلق ایس او پزپر عملدرآمد کے اقدامات، صحت و صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی سے متعلق انتظامات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر منتظمین نے کمشنر کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات اور سہولتوںسے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں کمشنر نے قربانی کے جانوروں کا معائنہ کر نے کے لئے مختلف جانوروں کے بلاکس کا معائنہ کیا۔

تارجروں اور خریداروں سے بات چیت کی۔ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ خریداروں عملہ و تاجروں کی اکثریت نے ماسک پہناہوے ہیں۔ جن لوگوں نے ماسک نہیں پہنے تھے کمشنر نے انھیں ماسک پہنے کی ہدایت کی انھوں نے کراچی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی کے منتظمین میں ماسک تقسیم کئے کمشنر نے ہدایت کی کہ جب تک اوقات میں اضافہ نہیں ہوتا مقررہ اوقات پر عمل کیا جائے اور شام سات بجے بعد خریداروں کو داخلہ کی اجازت نہ دی جائے انھوں نے کہا کہ صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک کے اوقات کی پابندی پر عمل کیا جائے کمشنر نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ کم عمر بچوں اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ منڈی میں زیادہ رش کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ تفریح کے لئے آنے والے افراد کے داخلہ پر پابندی عاید کی جائے ۔ انھوں نے اس سلسلہ میں تفریح کے لئے آنے والے افراد سے داخلہ فیس لینے کی تجویز بھی دی۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں متوقع رش کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہو گی انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں موثر اقدامات کئے جائیں یقینی بنائیں کہ کوئی شخص منڈی میں بغیر ماسک داخل نہ ہو منڈی میں کاروبار کرنے والے اور عملہ کے ارکان بھی لازمی طور پر ماسک پہنیں اس موقع پرکمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو ڈاکٹر وقاص روشن، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی آفس سیرہ فاطمہ اور دیگر بھی موجو د تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here