اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی نورے کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا ہے۔
انسٹاگرام پر سائرہ نے کیک پکڑے ہوئے اپنی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں کچھ ایسا لکھا جس نے ان کے مداحوں کے دلوں کو چُھو لیا۔
کیک پرایک گڑیا بنی ہوئی ہے، سائرہ نے اسے نمایاں کرتے ہوئے لکھا ’’اور اسی طرح تم 6 سال کی ہوگئیں ‘‘۔
شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد بھی میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہ کرنے والی سائرہ نے بیٹی کیلئے لکھا ’’ تم میں مجھے خالص پیار دکھتا ہے، سب سے زیادہ خالص ‘‘۔
سائرہ کے فالوورز کی جانب سے اس پوسٹ کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔