اسٹاف رپورٹر
کراچی: وفاقی کابینہ میں دوہری شہریت کے ارکان کے معاملے پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں دوہری شہریت کےحامل افراد کی موجودگی سیکورٹی رسک ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے بیرون ملک سے کنسلٹنٹس کو درآمد کرکے انہیں کابینہ میں شامل کیا ہے وزیراعظم نیازی نے ہر ایشو کی طرح اس معاملے پر بھی یوٹرن لیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ آئین پاکستان دوہری شہریت کے حامل افراد کو کابینہ میں شمولیت اور نہ ہی پارلیمان کا رکن بننے کی اجازت دیتا ہے لیکن نیازی صاحب نے آئین پاکستان کو بالائی تاک رکھ کر اپنی کچن کابینہ میں غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کو شامل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں قومی نوعیت کےحساس فیصلوں میں غیر ملکی شہریت کےحامل افراد کی موجودگی سنگین معاملہ ہے جسکا نوٹس لیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو پاکستان میں قابل لوگ نہیں ملےجو دوہری شہریت والوں کو اپنا معاون بنایا؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here