کراچی : کورونا وائرس کی صورتحال پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے وار بچوں پر بھی جاری ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں دس سال تک کی عمر کے تین ہزار نو سو بتیس بچے کورونا سےمتاثر ہوچکے ہیں، تاہم انکی اکثریت الحمداللہ صحتیاب ہوچکی ہے جبکہ وباء کے باعث آٹھ بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ سندھ میں بارہ سے سترہ سال کی عمر کےایک ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے، جبکہ پچاس سال سےزائد عمر کے 22ہزار554مرد و خواتین کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

جبکہ انہوں نے شہریوں کے ساتھ ایک مثبت خبر بھی شیئر کی اور کہا کہ کورونا انفیکشن کی شرح کم ہونا شروع ہوئی ہے تاہم اسکا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ ہم احتیاط نہ کریں، حفاظتی تدابیر کےساتھ کوشش کرنی ہےکہ عید قرباں پر کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہو۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس کےتدارک کےلیے ہدایات پر سختی سےعمل کریں، اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here