عالمی یومِ ایموجی کے موقع پر فیس بک، گوگل اور ایپل نے انسانی رویوں اور خیالات کے اظہار کے لیے نئی ایموجی پیش کردی

تینوں کمپنیوں نے محسوس کیا کہ کئی ماہ کے لاک ڈاؤن اور گھروں تک محدود رہنے کے دوران عوام الناس نے اپنے پیاروں سے آن لائن رابطہ کیا اور اس واحد ذریعے میں اپنے اظہار کی تلاش کے لیے انہیں گرافکس اور ایموجی درکار ہیں ۔

اسی بنا پر تینوں کمپنیوں نے درجنوں نئے ایموجی پیش کئے ہیں جو ہمارے جذبات کی ترجمانی کو آسان بناتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا اور فون کے 92 فیصد صارفین کسی نہ کسی سطح پر ایموجی ضرور استعمال کرتے ہیں، جبکہ بعض افراد ہر قسم کی گفتگو میں ان کا عام استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح فوری طور پر وہ خاکوں کی بدولت اپنے ردِ عمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔

لیکن بعض افراد انہیں ناپسند بھی کرتے ہیں لیکن وجہ کچھ بھی ہو ایموجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی تمام بڑی کمپنیوں نے نئے ایموجی جاری کئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here