وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔
انہوں نے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے وضاحت کی۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے ، ان کی تبدیلی کے حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد اور بددیانتی پر مبنی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیے جانے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔