کراچی: کورونا کی صورتحال کے پیش نظر حکو مت سندھ نے لاک ڈاؤن کو مزید ایک ماہ بڑھا دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لاک ڈان میں ایک ماہ کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاون میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عوامی مقامات، پارکس اور سنیما ہالزکو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھا جائے گا جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی 15 اگست تک بند رہے گی۔

خیال رہےکہ سندھ سے قبل پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کر چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here