کے الیکٹرک نے آئندہ کیبلز نہ کاٹنے کی یقین دہانی کرادی

کراچی ( اسٹاف رپورٹ ) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی مداخلت کے بعد کے الیکٹرک اور کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے درمیان کے الیکٹر ک کی جانب سے کیبل کاٹنے کی وجہ سے پیدا ہونے والا تنازعہ حل ہو گیا ہے۔ کے الیکٹرک نے کراچی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئیندہ کیبلز نہیں کاٹیں گے کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے چئیئرمین خالد آرائیں نے کے الیکٹرک کی یقین دہانی کے بعد ہر روز دو گھنٹے کے لئے کیبلز اور انٹرنیٹ سروسز کی ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان اختلافات دو ر ہوگئے ہیں انھوں نے دونوں فریقین کا اپنے اختلافات ختم کرنے اور ہم آہنگی کے ساتھ شہر کی خدمت کرنے کے جذبہ کو سراہا کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے چئیئرمین خالد آرائیں اور کے الیکٹر ک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفسر عامر ضیا نے اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے مصالحتی کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے ان کے درمیان اتفاق راسئے پید ا کرنے میں مدد ملی۔

کمشنر کراچی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیا ن آپس میں اتفاق رائے پیدا ہوا انھوں نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ دونوں اداراپنی اپنی سطح پر شہر کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ دونوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ مستقبل میں اتفا ق رائے سے قایم کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی ملک کا اکنامک حب ہے ضروری ہے ادارے شہر میں مل جل کر کام کریں تاکہ وہ شہر کی بہتر خدمت کر سکیں اور ان کے اداروں کو بھی شہریوں کا اعتماد حاصل ہو۔

کمشنر نے کہا کہ دونوں اداروں کے اآپس کے روزمرہ کے امور میں رابطہ وتعاون مضبو ط بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی کی سربراہی میں تین رکنی نگراں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے دونوں اداروں کے ایک ایک نمائبندے کمیٹی میں شامل ہوں گے کمیٹی گاہے بہ گاہے فوری نوعیت کے پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں مد د کرے گی اور ان کے درمیان ہونے والے عدم اتفاق کو دور کرے گی ۔ کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے چئیئرمین خالد آرائیں نے کہا کہ ہمارے کے الیکٹر ک کے ساتھ جو اختلافات تھے وہ طے ہوگئے ہیں اور ہم اب اتفاق کے ساتھ کام کریں گے۔

کے الیکٹر ک کے چیف ڈسٹری بیوشن افسر عامر ضیا نے کہا کہ کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن اور کے الیکٹر ک دونوں اپنے اپنے شعبہ میں شہر کی خدمت کررہے ہیں وہ کیبل آپریٹڑز ایسو سی ایشن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اور مستقبل میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here