مٹھی : رپورٹ جنید آزاد
پبلک ھلتھ انتظامیہ کی جانب سے آروپلانٹ کے 548 ملازمیں کے تنخواہیں اور 40 خراب آروپلانٹس کی مد میں تین کروڑ روپیہ کی کرپشن ۔پبلک ھیلتھ کی انجنیئر ہرماہ 28 لاکھ 25 ھزار روپیہ آرو پلانٹ کے ملازموں کے تنخواہیں سے غیرقانونی کاٹنے لگے ۔کرپٹ انجنیئر کیخلاف جانچ کرکے کاروائی کی جائے۔ آرو پلانٹ ملازمین۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ھیلتھ تھرپارکر نے کرپشن کے رکارڈ توڑ دیئے تھرپارکر ضلع میں لگائے گئے کڑوے پانی کو میٹھا پانے کرکے استعمال کرنے والے 600 آروپلانٹ کے 548 ملازمین کے تنخواہیں سے ہر ماہ 28 لاکھ 93 ہزار روپیہ غیرقانونی کاٹنے لگے ٹریزی سلپ میں فی ملازمہ کی تنخواہ 16200 روپیہ جبکہ فی ملازمہ کو چیک 10900 روپیہ کو دینے لگے جبکہ ہرماہ فی آروپلانٹ کے مینٹینس اور کیمکل کے لیئے 25 ہزار روپیہ آتے ہیں مگر پبلک ھیلتھ انتظامیہ 40 بند پلانٹس کے مد میں 10 دس لاکھ ماہانہ کی کرپشن کرتے ہیں جبکہ محکمہ پبلک ھیلتھ کے جانب سے 500 سے زائد لگائے گئے سولر ثمبل پمپ کے مد میں بھے کروڑوں روپیہ کی کرپشن کی گئی ہے۔
جس کی وجہ وہ پمپ بھے ناکارہ بن گئی ہیں ادہر زریعوں سے ملی ہوئے معلومات کے مطابق تھرپارکر ضلع کے ایگزیکٹو انجنیئر پبلک ھیلتھ جوہرلال سالانہ آروپلانٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے مد میں کروڑوں روپیہ کی غبن کرتے ہیں مگر سیاسی آشیرواد کی وجہ سے کرپٹ آفیسر کیخلاف کوئی کاروائی کرنے کے لیئے تیارنہیں دوسرے جانب تھر کے آرو پلانٹ ملازمین عرفان بجیر بابو مھراٹپوٹہ اور دیگراں نے صحافیوں کو بتایاکہ پبلک ھیلتھ کے انجینئر کروڑوں روپیہ سالانہ ملازمین کے تنخواہوں کی مد میں کرپشن کرتاہے اس کیخلاف ہم آواز بلند کرینگے اس ضمن مین تھرکے سول سوسائٹی نے نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ محکمہ پبلک ھیلتھ میں کروڑوں روپیہ کرپشن کرنے والے آفیسرز اور انجنئیر کیخلاف جانچ کرکے کاروائی کی جائی۔