پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔

سماجی رابطے کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس پاکستان، بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں معطل ہوئی تھی۔

واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  جس کے باعث صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں پریشانی رہی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر  ہوئی۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے کے باعث واٹس ایپ کا ہیش ٹیگ سرفہرست رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here