کراچی: ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں کمی نہیں کریں گے۔
انہوں نے کمشنر کراچی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ مزید 15 روپے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے، اور کشمنر کراچی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کمشنر نے زیادہ پریشر دیا تو سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے کو بلاک کردیں گے۔