عمرکوٹ: صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹکنالوجی سندھ، نواب محمد تیمور تالپور نے این آئی سی وی ڈی کے 17 چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح عمرکوٹ میں کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر این آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تیمور ٹالپر نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور یہ چیسٹ پین یونٹ اس کاجیتا جاگتا ثبوت ہے،یہ چیسٹ پین یونٹ عمرکوٹ اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے لئے حکومت سندھ اور این آئی سی وی ڈی کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سہولت کے قیام کے بعد اب کسی بھی دل کے مریض کو بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، کیوں کہ امراضِ قلب کا جدید علاج اب ان کے گھروں کے قریب بالکل مفت فراہم کیا جار ہا ہے۔
جبکہ این آئی سی وی ڈی کے ان چیسٹ پین یونٹس اور سیٹ لائٹ سینٹرز کے قیام سے ہزاروں مریضوں کو بر وقت علاج فراہم کر کے ان کی زندگیاں بچائی گئی ہیں۔ صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں قائم این آئی سی وی ڈی کی 10 ہسپتالیں اور 16 چیسٹ پین یونٹس مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here