پیرس: یونیسکو نے ترکی کو میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی فیصلا کرنے سے پہلے ڈائیلاگ کیا جائے۔ ہیگیا سوپھیا جو پہلے چرچ اور بعد میں مسجد بنا تھا، اس کو یونیسکو نے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ علاقہ ترکی کا تاریخی علاقہ ہے۔
اس حوالے سے یونیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی بھی تبدیلی کرنے سے پہلے ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کو آگاھ رنا اور اس سے اجازت لے نا لازمی ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ہیگیا سوپھیا استنبول کی تاریخی علاقے میں واقع ہے اور اس کے بابت ترکی کو خطوط کے ذریعے پہلے بھی آگاہ کیا جا چکا ہے، اور ہم نے ترکی کی حکومت کو کہا ہے کہ کوئی بھی فیصلا لینے سے قبل ڈائیلاگ کرایا جائے تا کہ سائٹ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
جبکہ ترکی حکومت کا ہیگیا سوپھیا کی تبدیلی کے بابت فیصلا جمعے کو متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ہیگیا سوپھیا ایک کیتھڈرل چرچ تھا جس کو 1453 میں مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا۔