پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی نے وزیراعظم کی ہدایت پر لیاقت آباد میں گرنے والی بلڈنگ کے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔
حنید لاکھانی نے کہا کہ جگہ جگہ کراچی میں کنسٹرکشن ہورہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپرول دینا بند کردی ہے، کیونکہ اگر گراونڈ پلس ون کا اسٹریکچر ہے ایک کے بعد دوسری چھت ڈالی جائے گی تو بلڈنگ نے تو پھر گرنا ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ متاثر لوگوں کو ان کے گھر واپس مل جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ حکومت کا آشیر باد حاصل ہے۔