اطلاعات ہیں کہ امریکی کمپنی ایپل کی طرح کورین کمپنی سام سنگ بھی اپنے اسمارٹ فونز کے ساتھ چارجر کی فراہمی بند کرنے پر غور کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد لاگت میں کمی لانا ہے۔

ایک کورین ویب سائٹ ای ٹی نیوز کے مطابق امکان ہے کہ سام سنگ کے آئندہ برس یعنی 2021 میں آنے والے کچھ اسمارٹ فون ماڈلز کے ساتھ چارجر موجود نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ ایپل پہلے ہی اپنے آئی فونز کے ساتھ چارجر نہ فراہم کرنے کے آئیڈیا پر کام کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے بہت سے تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ آئی فون کی بارہویں سیریز میں چارجر فراہم نہیں کیا جائیں گے۔

ایپل کے بارے میں اطلاعات ہیں وہ 20 واٹ کا تیز چارجر الگ سے مارکیٹ میں فروخت کرے گا۔

کہا جا رہا ہے کہ ایپل اور سام سنگ کے اس آئیڈیا کے پیچھے فون پر آنے والی لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ "ای ویسٹ (ای فضلہ)” میں بھی کمی لانا ہے کیونکہ جیسے جیسے دنیا میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ہیں الیکٹرانک اشیاء کا فضلہ بھی بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ماحول اور صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here