رپورٹ: قاضی نیاز حسین
قمبر: قمبر میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی، جس میں پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ صدر محمد علی ہکڑو سمیت دیگر پارٹیوں کی قیادت و کارکنان نے شرکت کی۔
کانفرنس میں قمبر شہر کے بنیادی مسائل، پینے کے صاف پانی اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے سبب ہونے والی مشکلات کے معاملات اٹھائے گئے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ لاک ڈاّون کا بہانا بنا کر پولیس شہریوں سے رشوت طلب کر رہی ہے، جبکہ رشوت نہ ملنے پر تشدد کیا جا رہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں واٹر سپلائی سسٹم تباہ ہو کر رہ گیا ہے پر ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔
جبکہ کانفرنس میں شہر کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔