وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا ہاوسز کے خلاف کارروائیوں پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے، مگر یہ افسوسناک ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلزکی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے لہٰذا درخواست ہے کہ میڈیا ہاؤسزکے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے۔