نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پولیس کے مطابق تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موٹرویز کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پولیس نے نوٹس جاری کیا ہے۔
این ایچ ایم پی کے جاری کردہ تازہ ترین صوتحال کے مطابق ایم – 1، ایم – 2، ایم – 3 اور ایم – 4 کوٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ ایم – 5 اور ایم – 9 بھی ٹریفک کی روانی کے لئے کھلا ہے۔
اسکے علاوہ ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لئے تاحال بند ہیں ۔
کراچی میں بھی ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے جس کے بعد ٹاور، صدر ، حسن اسکوائر، نیپا پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
علاوہ ازیں نمائش چورنگی، سہراب گوٹھ، اسٹار گیٹ، فریسکو چوک، جامعہ کلاتھ میں ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔