CM Sindh

کراچی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کو جو اختیارات دینا چاھتی ہیے وہ ملک کے لئے خطرناک ثابت ہونگے۔ وفاق کیجانب سے اسٹیٹ بینک کو اختیارات دینے والے معاملے پر ضرورت پڑی تو اسمبلی سے قرارداد منظور کرکے اس معاملے کو وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے علی احمد مہر کی رہائش گاہ پر ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کو افسران نہیں دیتی اس لئے سندھ میں افسران کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔ گریڈ 21 کے وفاق کو 16 افسران سندھ کو دینے ہیں جو کے سندھ کو نہیں دئے جا رہے اور جو افسران سندھ میں کام کر رہے ہیں ان کی خدمات واپس لینا چاھتے ہیں۔ وفاقی حکومت کیجانب سے سندھ کو جو افسران دینے ہیں وہ نہیں دے رہے جس وجہ سے سندھ کو افسران کے بحران کے سامنہ ہو رہا ہے۔

 اس موقع پرجی ڈی اے کے اہم رکن علی گوہر مہر کے بھتیجے اور سابق وزیراعلی سندھ مرحوم علی محمد مہر کے بیٹے علی احمد مہر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ علی احمد مھر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان فریال تالپور ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ھمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر نثار کھوڑو صدر پیپلزپارٹی سندھ نے کہا کہ علی احمد مھر کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔علی احمد مہر نے کہا کہ  بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ مھنگائی سمیت عوام کو ہر اشو پر رلیف پیپلز پارٹی ہی دے سکتی ہے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ عوام کے مسائل اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ پیپلز پارٹی ملک میں عوام کی حکمرانی اور حقیقی جمھوریت کے لئے جدوجھد کر رہی ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں اس سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر رہینگے۔

وزیراعظم عمران خان نے جن اراکین پر بکنے کا الزام لگایا اور ان اراکین سے ووٹ لیا ان سے پہلے وہ معافی مانگیں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کتے مارنے پر ایم۔پی ایز کی معطلی کے متعلق عدالت نے فیصلہ کرنے سے پہلے درست دماغ استعمال نہیں کیا۔عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کرینگے۔ کتے کاٹنے کے واقعات پورے ملک میں ہوتے ہیں اور کتے کاٹنے پر سندھ میں ایم پی ایز کی معطلی درست فیصلہ نہیں۔۔ میں صوبے کا وزیراعلی ہوں شھریار شر سمیت کوئی بھی شخص مجھ سے مل سکتا ہے۔۔ شھریار شر نے تو سینیٹ میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا یہ ان کا حق تھا کیوں کے ووٹ ضمیر کا ہوتا ہے۔ کتے کاٹنے کے واقعات نہیں کراچی میں کے ایم سی ڈی ایم سیکراچی۔ صالح پٹ میں صحافی کے قتل کے متعلق کچھ کلیو ملے ہیں جلد گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ علی گوھر مھر نہ وہ پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں نہ پیپلز پارٹی ان سے شمولیت کے لئے کوئی رابطہ کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here