نلتر ضلع گلگت کے مقام پر پیش آنے والے واقعے پر وزیراعلی خالد خورشید خان کا نوٹس

جان بحق افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ، قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ گرفتاری کیلئے پولیس، رینجرز، گلگت بلتستان سکاوٹس اور دیگر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ گلگت کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

زخمی افراد کو بروقت علاج معالجہ فراہم کیا جائے ، شاہراہ قراقرم پر مسافروں کے تحفظ کے کئے ہر ممکن قدامات اٹھائیں جائیں۔ جان بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ وزی عوام الناس سے اپیل ہے کہ اس اہم موقع پر حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کریں ، اور امن و امان کے قیام میں حکومت کا ساتھ دیں۔ قاتلوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ، وِزیر اعلی’

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here