پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیش ٹیگ دنیا میں پانچویں نمبر کا ٹرینڈ رہا۔

کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جعلی ڈومیسائلز کے خلاف دس لاکھ سے زائد ٹوئیٹس کرکے سندھ کے لوگوں نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیش ٹیگ دنیا میں پانچویں نمبر کا ٹرینڈ رہا۔ سندھ جعلی ڈومیسائلز کو مسترد کرتا ہے۔ کے موضوع سے چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے ٹرینڈ میں سندھ کی اکثر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں۔ اراکین اسمبلی۔ علمی۔ ادبی سیاسی شخصیات نے حصہ لیا اور لوگوں نے رات تک دس لاکھ سے زائد ٹوئیٹس کیئے جس میں سندھ میں بننے والے جعلی ڈومیسائل مسترد کرنے۔ وفاق اور صوبے میں سندھ کے نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں میں پورا حق دینے۔ سٹیزن شپ ایکٹ تبدیل کرنے اور پاک فوج سمیت وفاقی اداروں میں سندھ کے نوجوانوں کو روزگار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ سندھ حکومت سے مطالب کیا کہ جعلی ڈومیسائل کے خلاف کمیٹی کی تشکیل ناکافی ہے عملی اقدامات کیئے جائیں سندھ اسمبلی میں قانون پاس کیا جائے کہ سندھ کی سرکاری ملازمت پر پہلا حق سندھ کے نوجوان کا تسلیم کیس جائے۔ اور وفاقی حکومت کوٹا کے مطابق سندھ کو ساڑھے تئیس فیصد سرکاری ملازمتیں فراہم کرے۔

اس ہیش ٹیگ میں جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی، جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو، پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو، ایم این اي شازیہ عطا مري، سینیٹر قرعت العین مری، ایم پی اے ہیر سوہو، عوامی تحریک کے قادر رانٹو، سجاد چانڈیو، سندھ نیشنل پارٹی کے رہنما امیر بھمبھرو، جیئے سندھ تحریک کے ڈاکٹر صفدر سرکی، معروف لکھاری نورالہدی شاہ، رئوف کلاسرہ، عاصمہ شیرازی، اقرارالحسن، سابق ایڈوکیٹ جنرل ضمیر گھمرو، معروف قانون دان شہاب اوستو، سیاسی سماجی شخصیات پنہل ساریو، الاہی بخش بکک، مصطفی سومرو، ذوالفقار ہالیپوٹو، فیاض امر، اقصی کینجھر، کاشف صدیقی، ھالار آريجو، شیراز نائچ، اریشا سومرو، انیلا ملاح، رخسانہ پریت چنڑ، عرفانہ ملاح، امر سندھو، شیریں اسد، ریحانہ چنڑ، سسی ظفر، مہوش عباسی، امیر حسن۔ صحافیوں میں قاضی آصف، عاجز جمالی، عرفان عالمانی، دودو چانڈیو، خالد ہاشمانی، ماہین ہیسبانی، الطاف میمن، سعید سانگری، خالد کوری، سندھو نواز، سالار لطیف، زریاب کاکا، قاضی بلاول سمیت لاکھوں افراد نے ٹوئیٹر پر اس ہیش ٹیگ میں حصہ لیا۔ جس میں ایک ملین سے زائد ٹوئیٹس کیئے گئے جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹرینڈ رہا اور دنیا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچویں نمبر پر رہنے والا ٹرینڈ تھا۔ ملک بھر میں جعلی ڈومیسائل کا معاملہ دن بھر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر بحث کا موضوع رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here