اسٹاف رپورٹ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال سندھ میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہوگئی ہے، سندھ میں اس وقت 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کے متاثرہ 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 1017 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو ابتک کا ریکارڈ ہے، سندھ میں ابتک 137540 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں 18 ہزار 964 کیسز سامنے آئے، آج 904 مزید مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے۔

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی، اس وقت کورونا کے 13003 مریض زیرعلاج ہیں، 11516 گھروں ، 809 مراکز جبکہ اسپتالوں میں 678 زیرعلاج ہیں ، 1017 میں سے کراچی میں 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں،ضلع شرقی میں 230، جنوبی میں 157 اور وسطی میں 144 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، کورنگی میں 109، ملیر میں 97 اور ضلع غربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے، حیدرآباد 27، لاڑکانہ 26 اور خیرپور میں 18 نئے کیسز ظاہر ہوئے، سکھر اور گھوٹکی میں 15-15 جبکہ بدین میں 8 مزید کیسز رپورٹ ہوئے،ٹھٹھہ اور قمبر شہدادکوٹ میں 7-7 جبکہ شہید بینظیرآباد میں 6 نئے کیسز سامنے آئے۔،

سانگھڑ میں 4 ، دادو میں 3 جبکہ سجاول اور جیکب آباد میں 2-2 نئے کیسز ظاہر ہوئے، صوبے میں 29 فروری کو پہلا کیس آیا تھا اور آج سب سے زیادہ 1017 کیسز آئے ہیں،یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بچانے کیلئے سہی فیصلے کرنے ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ کی ایک بار پھر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایتعوام کو کورونا سے بچانے کیلئے بھر پورکوشش کر رہا ہے آپ کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، ہم نے متحد ہو کر اس عالمی وبائی کورونا سے چھٹکارا پانا ہے۔،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here