اسٹاف رپورٹ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں میں19 مریض انتقال کر گئے۔ 19 مارچ کو کورونا سے پہلی ہلاکت ہوئی اور آج اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ابتک 299 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے،
135 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 34 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اللہ پاک انکو جلد صحت عطا کرے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3803 ٹیسٹ کیے گئے، 3803 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 706 نئے مریض سامنے آئے، 131376 ٹیسٹ کے نتیجے میں 17947 مریض ظاہر ہوئے، اس وقت 12907 مریض زیرعلاج ہیں 11373 گھروں میں، 819 مراکز پر اور 715 اسپتالوں میں ہیں۔
آج 252 مزید مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4741 ہے۔ 706 میں سے 558 نئے مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی 134، شرقی 131 اور وسطی میں 105 نئے کیسز سامنے آئے، ضلع غربی میں 72 جبکہ ملیر اور کورنگی میں 58-58 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
حیدرآباد 20، لاڑکانہ 16 اور قمبر-شہدادکوٹ میں 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جام شورو میں 10، شکارپور اور سکھرمیں 6-6 نئے کیسز سامنے آئے، خیرپور میں 5،جیکب آباد 4 جبکہ میرپورخاص اور سانگھڑ میں 3-3 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، دادو، گھوٹکی، کشمور میں 2-2 جبکہ بدین، ٹنڈو الہیار، نوشہروفیروز میں ایک ایک کیس ظاہر ہوئے، 14، 15 اور 16 مئی کو واشنگٹن، مسقط اور جدہ سے فلائیٹس آئیں، ان میں 792 تارکین وطن کو واپس پاکستان لائے، 792 مسافروں میں 60 کورونا مثبت آئے، 17 مریضوں کو نتیجہ آنا باقی ہے۔