اسٹاف رپورٹ

ریڈیو دُنیا بھر میں معاشرے کے ہر طبقہ کے لئے معلومات اور آگاہی کا ہمیشہ سے ایک نہایت موثر ذریعہ رہا ہے۔پاکستان کی آزادی کا اعلان کرنے کا سہرا بھی ریڈیو کے سر رہا ہے۔پاکستان کی عوام کے لئے معلومات کے اس اہم ذریعہ کو آج بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے

حکومت پاکستان کو بھی سرکاری اور نجی ریڈیو اسٹیشنز کی ترقی اور ترویج کو اہمیت دینی چاہئے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی ہو یا پولیو مہم ریڈیو نے اس حوالے سےہمیشہ نہایت اہم کردار ادا کیا ہے.

نجی شعبہ میں چلنے والے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز مشکل ترین حالات میں عوام کو آگاہی فراہم کرتے رہے ہیں مگر یہ آج اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں . کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے کمنٹیٹری ، ملک کی تمام ثقافتی رنگوں اور علاقائی موسیقی سمیت فنون لطیفہ کی ترویج کے لئے ریڈیو کردار قابل ستائش ہے.

آج ورلڈ ریڈیو ڈے پر ملک کے تمام سرکاری اور نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر دن رات کام کرنے والےلوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کہ یہ ابلاغ عامہ کے اس موثر ذریعہ ریڈیو کو تفریح اور معلومات کا محور بنائے رکھیں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here