اسٹاف رپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں یکم جولائی سے بورڈ کے امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس میں کیا گیا جس میں سندھ میں اسکولز یکم فروری سے ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


صوبائی ویر تعلیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔ 

تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے اور امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا جب کہ ایس او پیز پر عملدر کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here