کراچی:سندھ حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رواں سال ابتدائی طور پر ویکسین خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

سندھ حکومت کا کورونا ویکسین حاصل کرنے کا مشن، برطانوی ویکسین مینوفیکچرر ایسٹرا زینیکا اور چینی کمپنی سائنو فارم سے رابطہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے ایک لاکھ 25 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے، سندھ میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here