ایران کا سینیئر ترین جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کےقتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
ایرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای کے ملٹری ايڈوائزر مشير حسين ديغان نے کہا ہے کہ محسن فخری کے قاتلوں سے ايسا بدلہ ليں گے کہ وہ اپنے کيے پر پچھتائيں گے۔
ايران کے وزيرخارجہ جواد ظريف نے اس حملے کورياستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے الزام لگايا ہے کہ حملے ميں اسرائيل ملوث ہے۔
اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے کہا کہ یہ قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جس کا مقصد خطے ميں انتشار پھيلانا ہے۔
یاد رہے کہ ايران کے ايٹمی سائنسدان محسن فخری پردماوند کے علاقہ ابسرد ميں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ ہلاک ہوگئے تھے۔
محسن فخری زادہ ايران کے ايٹمی پروگرام کے روح رواں سمجھے جاتے تھے،انھيں فادر اور ايرانی بم بھی کہا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ حملہ ايک ايسے وقت ميں ہوا ہے کہ جب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کررکھا ہے کہ جنوری میں صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایران سے دوبارہ مذاکرات کریں گے جبکہ اسرائيل اس اعلان کی شدید مخالفت کی ہے