دورہ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا۔

اس سے دو روز قبل قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ پازٹیو آئے تھے جس کے بعد مجموعی کرونا پازٹیو کرکٹرز کی تعداد7 ہوگئی ہے۔

نیوزی لیںڈ کی وزارت صحت کی جانب سے کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا.دوسرے کرکٹرز کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں جبکہ 6 کرکٹرز کا پہلے ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا۔ ان کے نتائج کا انتظارہے۔ کرائسٹ چرچ، میں موجود پاکستان اسکواڈ چودہ روز کی آئسولیشن میں ہے، کوویڈ ٹیسٹنگ میں مثبت کیسز کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزرات صحت کی طرف سے مقرر کردہ آفیسر اس بات کی تسلی کرے گا کہ ان کرکٹرزسے کسی دوسرے کووائرس منتقل ہونے کا اب خطرہ نہیں۔ جس کے بعد ٹریننگ کی اجازت مل سکتی یے۔ اب پاکستانی دستے کی کوویڈ ٹیسٹنگ تین روزبعد ہوگی۔

کرکٹ نیوزی لیںڈ نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ قومی ٹیم ایس او پیز کی خلاف کررپی ہے۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کو دورے میں 3ٹی20 اور 2ٹیسٹ کھیلنے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here