برطرفی کا حکم نامہ گھروں پر بھیج دیا گیا۔

اسٹاف رپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹیل مل نے اپنے چار ہزار پانچ سو چوالیس ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔ برطرفی کے لیٹرز ملازمین کو گھروں پر روانہ کیئے گئے ، ملازمین کو کسی قسم کا مالی پیکج یا سہولت نہیں دی گئی ہے۔ برطرف کئے جانے والے ملازمین میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین، محنت کش، جونیئر آفیسرز، اسسٹنٹ مینیجرز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، انجنیئر اور سینیئر انجنیئرز موجود ہیں۔ پاکستان اسٹیل کے ترجمان احمد افضل کے مطابق فارغ ہونے والے ملازمین کو احکامات گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here