واشنگٹن: امریکی صدر ٹر مپ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہا کہ امریکی الیکشن تک ان کی قیادت میں کورونا ویکسین ریکارڈ وقت میں تیار کر لی جائے گی، اس کام میں دو سے تین سال لگ سکتے تھے لیکن ہم نے انتہائی کم وقت میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین بہت محفوظ اورموثر ہے جو جلد مارکیٹ میں لائی جائےگی اور دنیا خوش ہو جائے گی۔
ٹرمپ نے اپنے انتخابی حریف جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویکسین مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہیے، وہ جانتے ہیں کہ ہم نے شاندار کام کیا اور اتنا تیز رفتارکام آج تک کسی نے نہیں دیکھا، میری نظر میں جوبائیڈن اہل شخص نہیں وہ امریکا اوراس کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔