ریاض: سعودی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی اقامے بنانے والے غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں چھاپہ مار کارروائی کی، غیرملکیوں نے جعلی اقامہ تیار کرنے کا ٹھکانہ بنا کرکھا تھا، اہلکاروں نے چاروں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 371 جعلی اقامے برآمد کیے گئے، ملزمان اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جعلی اقامے فروخت کررہے تھے۔
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی گروہ جعلی اقامے تیار کرکے ان کا دھندا کررہا ہے، بعد ازاں تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور کامیاب کارروائی عمل میں آئی۔