کراچی: سندھ کو کالونی بنایا جانا غیر آئینی ہوگا۔ اگر کسی غیر آئینی قبضے کو عدالتی تحفظ دیا جائیگا تو جس طرح شہید بھٹو کا عدالتی قتل اس دھرتی پر حملہ تھا اسی طرح یہ اسی دھرتی پر دوسرا حملہ ہوگا۔
اگر ہمارے حق کو تحفظ نہیں ہوگا تو پھر نقصان پورے پاکستان کا ہوگا۔
نیب کی جانب سے سندھ کے کیس پنڈی میں کیوں؟ ہمارے پاس چوائس حکومت یا پاکستان تھا تو ہم نے کس کو چنا؟ ہمارے پاس چواس حکومت اور تختہ دار ہو، تو ہم نے کس کو چنا؟ سندھ کی حکومت تو بہت چھوٹی چیز ہے، یہ میری دھرتی ہے اس کیلئے بڑی قربانی بھی دے دیں گے۔
موجودہ حکومت ملک میں دوبارہ ون یونٹ لانا چاہتی ہے۔ سندھ کے عوام میں بیچینے ہے، اگر کراچی کو وفاق کے حوالے کیا گیا تو کیا ہوگا؟ آپ دو ٹوک بات کریں، اگر سندھ کے مفادات اور سندھ حکومت میں سے آپ کو چوائس کیلئے کہا جائے تو آپ کی چوائس کیا ہوگی؟؟