عمرکوٹ: پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی میں رکھی گئی، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن، چئیرمین ضلع کونسل نور علی شاہ، ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس شاہ اور چئیرمین ایم سی خالد سراج سومرو نے پرچم کشائی کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اسکولی بچوں نے وطن عزیز کی شان میں ملی نغمےاور ٹیبلوز پیش کیئے، کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر تقریب کو محدود رکھا گیا۔