جاپان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی توشیبا نے اپنے تمام تر شیئرز بیچنے کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز نہیں بنائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018 میں ایک جاپانی کمپنی شارپ نے توشیبا کمپنی کے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی تیاری کے 80 فیصد شیئرز 36 ملین ڈالرز میں خرید لیے تھے۔

جس کے بعد اب توشیبا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شارپ نے توشیبا کے بقیہ 20 فیصد شیئرز بھی خرید لیے ہیں۔

توشیبا نے ٹی 1100نامی اپنا پہلا لیپ ٹاپ سن 1985 میں پیش کیا تھا جس کا وزن 4کلو گرام تھا جب کہ اس میں 3.5 انچ کی فلوپی ڈسک تھی۔

توشیبا نے 2011 میں 17 ملین سے زائد کمپیوٹر فروخت کیے تھے لیکن 2017 میں ان کی فروخت کم ہو کر صرف 1.9 ملین رہ گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here