بیروت میں دھماکوں سے ہونے والی تباہی کے بعد امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ ہوگئی، کشمنر کراچی افتخار شلوانی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں امونییم نائٹریٹ اور دیگر خطرناک کیمیکلز کے ذخیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو تنبیہ کریں کہ اگر کسی کے پاس امونییم نائٹریٹ سمیت کسی بھی قسم کا خطرناک کیمیکل کا ذخیرہ موجود ہے تو ورہ فوری انتظامیہ کو آگاہ کرے۔


ڈپٹی کمشنرز کو تحریر کئے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خطرناک کیمیکل ذخیرہ رکھنے والی کمپنی فیکٹری یا صنعت کا نام اس کے مالک کا نام ذخیرہ کی مقدار ،نوعیت ، ذخیرہ رکھنے کا دورانیہ اور اس کے خطرہ سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here